728 x 90

صدر کا پاکستان،چین تعلقات کی مضبوطی کیلئے نوجوانوں اور تعلیم پر سرمایہ کاری پر زور

صدر کا پاکستان،چین تعلقات کی مضبوطی کیلئے نوجوانوں اور تعلیم پر سرمایہ کاری پر زور

صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ نوجوانوں اور تعلیم پر سرمایہ کاری پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات  ہفتہ کے روز سنکیانگ میں کاشغر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے سائنس‘ انجینئرنگ‘ ٹیکنالوجی‘ زراعت‘ سوشل

صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ نوجوانوں اور تعلیم پر سرمایہ کاری پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے یہ بات  ہفتہ کے روز سنکیانگ میں کاشغر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صدر نے سائنس‘ انجینئرنگ‘ ٹیکنالوجی‘ زراعت‘ سوشل سائنسز ‘ فن و ثقافت ‘ موسیقی اور رقص کے شعبوں میں یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی جن میں اکثر کا تعلق گلگت ‘ ہنزہ‘ دیر اور چترال سے تھا۔ انہوں نے طلباء سے معیار تعلیم اور ان کے حالات زندگی کے بارے میں دریافت کیا۔

طلباء نے بتایا کہ ان کی ٹیوشن فیس اور رہائش چین کی حکومت کی طرف سے مکمل طور پر مفت ہے اور وہ خوراک اور دیگر ضروریات کے لئے وظائف بھی حاصل کررہے ہیں۔

صدر نے انہیں سخت محنت کرنے اور پاک چین دوستی مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos