728 x 90

صمود غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت عوامی امنگوں کی عکاس ہے،وزیراعظم

صمود غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت عوامی امنگوں کی عکاس ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے صمودغزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی پُروقارشرکت کو سراہا ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشتاق احمد خان، مظہر سعید شاہ، وہاج احمد، ڈاکٹر اسامہ ریاض صاحب، اسماعیل خان، سید عزیز  نظامی اورفہد اشتیاق کے تعاون کا اعتراف کیا جو اِس اہم انسانی امدادی قافلے

وزیراعظم شہباز شریف نے صمودغزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی پُروقارشرکت کو سراہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشتاق احمد خان، مظہر سعید شاہ، وہاج احمد، ڈاکٹر اسامہ ریاض صاحب، اسماعیل خان، سید عزیز  نظامی اورفہد اشتیاق کے تعاون کا اعتراف کیا جو اِس اہم انسانی امدادی قافلے میں شریک ہیں۔

وزیراعظم نے کہا یہ اقدام پاکستانی عوام کی پُرامن خواہشات، انصاف کیلئے اِن کے عزم اور غزہ کے ضرورت مندوں کیلئے ہمدردی کے جذبات کا عکاس ہے۔

انہوں نے اِنسانی زندگی کی حرمت کے اصولوں، محفوظ راستے اور امداد کی بلاتعطل ترسیل کیلئے حکومت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور باوقار واپسی کا پُرزور  مطالبہ کرتی ہے اور ان کی صحت یابی اور جلد وطن آمد کیلئے دعا گو اور کوشاں ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos