وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی حکومت کی ترجیح ہے۔ وہ تجارتی شعبے میں کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی طرف سے منظور کردہ قومی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی حکومت کی ترجیح ہے۔
وہ تجارتی شعبے میں کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی طرف سے منظور کردہ قومی ٹیرف پالیسی ایک انقلابی قدم ہے جس سے ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اوریہ مقامی اور عالمی منڈیوں میں کاروبار کو بھی مسابقتی بنائے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دوسرے ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور راہداری کے ذریعے مصنوعات کی تجارت کی مد میں سرحدوں پر کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کی کڑی نگرانی ہونی چاہیے۔
ذیلی ورکنگ گروپ میں شامل کاروباری شخصیات نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشا ت پیش کیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *