صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری توانائی فرخ نوید اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان ذکریا نے صوبائی وزیر کو 1,263 میگاواٹ پنجاب پاور پلانٹ جھنگ کی موجودہ کارکردگی، آپریشنل سسٹمز، مالیاتی ڈھانچے اور مستقبل کے توانائی اہداف کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔بریفنگ
صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری توانائی فرخ نوید اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان ذکریا نے صوبائی وزیر کو 1,263 میگاواٹ پنجاب پاور پلانٹ جھنگ کی موجودہ کارکردگی، آپریشنل سسٹمز، مالیاتی ڈھانچے اور مستقبل کے توانائی اہداف کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی پی ایل 2017 میں کمپنیز ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا اور اس کا بنیادی مقصد حویلی بہادر شاہ، ضلع جھنگ میں 1263 میگاواٹ RLNG پر مبنی تھرمل پاور پلانٹ کا قیام اور اس کی دیکھ بھال ہے۔ حکومتِ پنجاب نے اس منصوبے میں اپنی محکمہ توانائی کے ذریعے 30 فیصد ایکویٹی سرمایہ کاری کی جبکہ باقی سرمایہ مقامی قرض دہندگان سے حاصل کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ منصوبہ پاور جنریشن پالیسی 2015 کے تحت کام کر رہا ہے، سی پی پی اے پیدا شدہ بجلی کا واحد خریدار ہے، نیپرا ریگولیٹر کے طور پر کام کر رہی ہے اور ایندھن RLNG سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) فراہم کرتا ہے۔ سی ای او سلمان ذکریا نے آگاہ کیا کہ پلانٹ میں سیمنز انرجی، جرمنی کی جدید ترین کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کی کارکردگی 61.16 فیصد ہے،جو ملک میں بہترین کارکردگی کے حامل پاور پلانٹس میں سے ایک ہے۔ منصوبہ 23 جون 2023 کو کمرشل آپریشن کا درجہ حاصل کر چکا ہے اور سالانہ 10.5 بلین یونٹ بجلی قومی گرڈ میں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صوبائی وزیر نے پلانٹ کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیکرٹری توانائی کے ہمراہ پودا بھی لگایا۔اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب پاور پلانٹ جھنگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ توانائی کا شعبہ پنجاب اور پاکستان کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ ہر منصوبہ شفافیت، اعلیٰ معیار اور کم از کم لاگت کے اصول پر چلایا جائے۔ پی ٹی پی ایل پنجاب حکومت کے دیرپا وژن، قابلِ اعتماد، مؤثر اور پائیدار توانائی کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب کو جدید، کم اخراج اور توانائی کے مؤثر ذرائع کی جانب لے جانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پی ٹی پی ایل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری، اخراجات میں کمی اور long-term sustainability کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے۔
صوبائی وزیر توانائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ پنجاب میں مستقبل کے توانائی منصوبے عالمی معیار کے مطابق تیار کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سستی، قابلِ بھروسہ اور ماحول دوست بجلی فراہم کی جاسکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *