وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ اور امیر عباس سیال بھی موجود تھے ۔صوبائ وزیر نےپیشگی حفاظتی اقدامات، ہنگامی پلان اور ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم کی فعالیت کا جائزہ لیا جبکہ ریسکیو 1122، محکمہ آبپاشی، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا معائنہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام محکمے مکمل الرٹ ہیں، انہوں نےممکنہ سیلابی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے اورشہریوں کو بروقت معلومات اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو تمام انتظامات ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *