728 x 90

ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیرِ اہتمام جشنِ ولادتِ باسعادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیرِ اہتمام جشنِ ولادتِ باسعادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے جناح ہال ضلع کونسل جھنگ میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ،

ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام جشنِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے جناح ہال ضلع کونسل جھنگ میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ، علما کرام، ضلعی افسران، معززین شہر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی حیات مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ اور مکمل ضابطۂ حیات ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات میں امن، محبت، بھائی چارہ، عدل، مساوات، برداشت، رحم دلی اور انسانیت کی فلاح کا درس موجود ہے، اس لیے معاشرتی مسائل کے حل کے لیے ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سیرت النبی ﷺ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ربیع الاول میں حضور اکرم ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی تعلیمات، کردار اور اسوہ حسنہ کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ضروری ہے جبکہ نوجوان نسل کی اخلاقی و فکری تربیت بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک پرامن، خوشحال، منصفانہ اور مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور ملک و قوم کی ترقی، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos