ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے…

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران کی طرف سے حالیہ شجر کاری مہم کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک روز میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے، جبکہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔


