728 x 90

ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااوورچارجنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر انسداد سموگ و ڈینگی مہم پر عملدرآمد ،محکمہ صحت کے افسران سے کلینک آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتالوں کی گزشتہ روز کی کارکردگی، دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءو طالبات اور اساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ لی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹوڈنٹس کی جانب سے بنائے گئے سائنسی ماڈلز کو سراہا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں میں خوبصورتی و تزئین و آرائش کے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور مقررہ مدت میں کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے محکمہ زراعت کے افسران سے گندم بوائی مہم کے حوالے سے دریافت کیا جبکہ ستھرا پنجاب کے افسران سے جاری صفائی آپریشن اورای بز پورٹل کی کارکردگی کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے بریفنگ لی اور حکومتی پالیسی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos