جھنگ میں قومی سطح پہ قرآنی خطاطی نمائش کا اہتمام جناح ہال ڈسٹرکٹ کونسل جھنگکیا گیا زیر صدارت جھنگ کے معروف کتابت کار، خطاط محمد اشرف صابر اور ان کے رفقاء کی کاوش و محنت کی بدولت پہلی بار منعقد ہوئی ہے. نمائش میں ضلع جھنگ سمیت ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے
جھنگ میں قومی سطح پہ قرآنی خطاطی نمائش کا اہتمام جناح ہال ڈسٹرکٹ کونسل جھنگکیا گیا زیر صدارت جھنگ کے معروف کتابت کار، خطاط محمد اشرف صابر اور ان کے رفقاء کی کاوش و محنت کی بدولت پہلی بار منعقد ہوئی ہے. نمائش میں ضلع جھنگ سمیت ملک کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی. قرآنی نمائش میں مختلف آرٹسٹس کے فن پاروں کو ہال کی بیرونی دیواروں پہ آوازاں کیا گیا. ملک کے مختلف شہروں لاہور ، فیصل آباد، حافظ آباد، بھکر، چنیوٹ، اسلام آباداوکاڑہ، اور ، خیبر پختونخواہ سے عالمی ایوارڈ یافتہ خطاط خواتین و حضرات کی مختلف قرآنی آیات کی خوبصورت اور منفرد انداز میں بناوٹ ان خطاط کی محنت، کام میں لگ اور قران پاک سے محبت کا عملی ثبوت ہے. تقریب میں شامل آرٹسٹس کے فن پاروں کو خوبصورت فریمنگ میں لگایا گیا، ہاتھ سے لکھ گیا خطِ نستعلیق قرآن پاک بھی دیدہ زیب تھا. تقریب میں شامل تمام آرٹسٹس کو اعزازی شیلڈ، سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا. چیف آرگنائزر محمد اشرف صابر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی (کمپیوٹر) کے آنے کے بعد ہینڈ میڈ خطاطی کے کام میں کافی کمی آئی ہے جس سے آرٹسٹس بے روزگار بھی ہوئے ہیں اس لیے خطاط خواتین و حضرات کو اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ برسر روزگار بھی ہو سکیں. مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ خطاطی کو سکولوں میں پہلی جماعت سے لازمی مضمون کے طور پہ شامل کیا جائے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں اس کام سے جُڑ جائیں تا کہ یہ فن ناپید نہ ہو. اشرف صابر اور دیگر منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشیں ہر سال ہونی چاہیے تاکہ عوام میں خطاطی کے شعور کے ساتھ ساتھ ذہنی و روحانی سکون بھی میسر آسکے. حاضرین نمائش نے جھنگ میں ہونے والی اس قرآنی خطاطی نمائش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمائشیں ہر سال منعقد ہونی چاہیے تاکہ آنے والی نسلیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور یہ علم و قلم کی طاقت مزید پھیلتی پھولتی رہے



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *