728 x 90

طاہر محمود اشرفی کا تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

طاہر محمود اشرفی کا تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے۔ انہوں نے آج(اتوار) لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء ملک کی سلامتی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ طاہر اشرفی نے دہشتگردی کے

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(اتوار) لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء ملک کی سلامتی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

طاہر اشرفی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے خلافت راشدہ کے اصولوں کو فروغ دینے کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے افغان علمائے کرام کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos