728 x 90

عالمی برادری بھارت پرسندھ طاس معاہدے کی بحالی کیلئے دباؤ ڈالے،اسحاق ڈار

عالمی برادری بھارت پرسندھ طاس معاہدے کی بحالی کیلئے دباؤ ڈالے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر بحال کرے، پانی کوبطور ہتھیار استعمال کرنے سے روکے اور جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔ آج اسلام آباد میں سفارتکاروں سے خطاب

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر بحال کرے، پانی کوبطور ہتھیار استعمال کرنے سے روکے اور جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔

آج اسلام آباد میں سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے بہائو میں غیر معمولی تبدیلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت بغیر کسی پیشگی اطلاع یا پاکستان کے ساتھ کسی ڈیٹا یا معلومات کے اشتراک کے پانی چھوڑا ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمارے زرعی سائیکل کے اہم وقت پر بھارت کی طرف سے پانی کی غیر معمولی تبدیلی سے ہمارے شہریوں کی زندگیوں اور معاش کے ساتھ ساتھ خوراک اور معاشی تحفظ کو براہ راست خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر کے سوالات کا جواب دے گا، دریائی بہائو میں کسی بھی طرح کی یکطرفہ غیر معمولی تبدیلی سے باز رہے گا اور سندھ طاس معاہدے کی روح کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ایک منظم طریقے سے معاہدے کو کمزور کرنے کی مسلسل کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا اور رتلے جیسے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں ایسے ڈیزائن سٹرکچر شامل ہیں جو معاہدے کی تکنیکی خصوصیات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos