پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے چیئرمین واپڈا محمد سعید سے داسو اور تربیلا 5ویں توسیعی پن بجلی منصوبوں کے مالیاتی امور کا جائزہ لینے کے لئے ملاقات کی۔ چیئرمین واپڈا نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں منصوبے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سستی اور ماحولیاتی طورپرصاف بجلی
پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے چیئرمین واپڈا محمد سعید سے داسو اور تربیلا 5ویں توسیعی پن بجلی منصوبوں کے مالیاتی امور کا جائزہ لینے کے لئے ملاقات کی۔
چیئرمین واپڈا نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں منصوبے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سستی اور ماحولیاتی طورپرصاف بجلی کی پیداوار یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
کنٹری ڈائریکٹر نے واپڈا کے پن بجلی منصوبوں کے لئے مالی معاونت جاری رکھنے کیلئے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی بینک داسوپن بجلی منصوبے کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کیلئے ایک ہزارپانچ سوسترہ ملین ڈالر اور تربیلا 5ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کیلئے انتالیس کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کر رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *