728 x 90

علمائے کرام و مشائخ کی اسلام آباد دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

علمائے کرام و مشائخ کی اسلام آباد دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد اور راولپنڈی کے علمائے کرام و مشائخ نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کی ہر سازش کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار آج(پیر) کو اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم

اسلام آباد اور راولپنڈی کے علمائے کرام و مشائخ نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کی ہر سازش کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج(پیر) کو اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کے ہنگامی اجلاس میں جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا۔

علمائے کرام و مشائخ نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اور افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام و مشائخ نے شہداء کے سوگوار خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات، انسانی اقدار اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔

اجلاس نے فتنہ خوارج کی گمراہ کن سوچ اور دہشت گردی کے تمام بیانیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے والی اندرونی و بیرونی سازشوں اور پراکسی سرگرمیوں کا قومی اتحاد اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون سے بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos