728 x 90

علی پرویز ملک کی آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

علی پرویز ملک کی آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر توانائی علی پرویز ملک نے پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت اور کم کاربن اور محفوظ مستقبل کے لیے اس کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ‘بین الاقوامی کان کنی اور وسائل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان کا عالمی اخراج میں ایک فیصد

وزیر توانائی علی پرویز ملک نے پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت اور کم کاربن اور محفوظ مستقبل کے لیے اس کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ‘بین الاقوامی کان کنی اور وسائل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر نے کہا کہ پاکستان کا عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے اس کے باوجود اسے سخت ترین موسمیاتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔

پاکستان کی توانائی پر منتقلی کو انتخاب نہیں بلکہ ضرورت قرار دیتے ہوئے، انہوں نے پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف، سرمایہ کاری کی ترغیبات، اور اہم معدنیات کے ممکنہ ذخائر سے آگاہ کیا۔

ادھر علی پرویز ملک نے آسٹریلیا کے ڈائریکٹر جنرل معدنیات سے بھی ملاقات کی جنھوں نے انہیں آسٹریلوی معیشت میں کان کنی کے شعبہ کے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر نے آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان کے کان کنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos