خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

عیدالاضحیٰ: فیصل آباد ڈویژن میں صفائی آپریشن کامیابی سے جاری، کمشنر مسرت جبیں کا اٹھارہ ہزاری کا دورہ

فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عید کے دوسرے روز تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کرکے صفائی پلان پر…

عیدالاضحیٰ: فیصل آباد ڈویژن میں صفائی آپریشن کامیابی سے جاری، کمشنر مسرت جبیں کا اٹھارہ ہزاری کا دورہ

فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عید کے دوسرے روز تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کرکے صفائی پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کمشنر فیصل آباد نے ستھرا پنجاب کیمپ کا معائنہ کیا اور ویسٹ ورکرز میں دوپہر کا کھانا تقسیم کیا۔ انہوں نے تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی، آلائشیں اٹھانے اور واشنگ آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انتظامیہ کے مطابق سڑکوں اور اندرونی گلیوں کو عرق گلاب اور فینائل سے دھونے کا عمل بھی جاری ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز شام تک صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

بعدازاں کمشنر مسرت جبیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹھارہ ہزاری بھی گئیں جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال، علاج معالجہ کی سہولیات، ڈاکٹرز کی ڈیوٹی اور ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عید کے ایام میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں