خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

عیدالاضحیٰ پر صفائی آپریشن تیز، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ،ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ کھانا بھی کھایا

علی اکبر بھنڈر اور ساجد حسین نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے…

عیدالاضحیٰ پر صفائی آپریشن تیز، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ،ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ کھانا بھی کھایا

علی اکبر بھنڈر اور ساجد حسین نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں، صفائی کی صورتحال اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں دلجمعی، محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مختلف مقامات پر شہریوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ان کا فیڈ بیک حاصل کیا۔

اس موقع پر عامر محمود بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی ستھرا پنجاب نے سینٹری سٹاف کے ہمراہ آگاہی کیمپ میں کھانا کھایا اور صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ستھرا پنجاب کی ٹیمیں ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں میں متحرک ہیں اور گھر گھر پہنچ کر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ عید کے دوران صفائی کی بہترین صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں