عید میلادالنبیۖ ہفتہ کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد ویکجہتی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رواں برس حکومت
عید میلادالنبیۖ ہفتہ کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد ویکجہتی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
رواں برس حکومت نے پارلیمنٹ کے دونو ں ایوانوں سے متفقہ طورپر منظور کی گئی قرارداد کے مطابق سال 1447ہجری کو سرکا ر دوعالم حضرت محمدۖ کے پندرہ سوویں یوم ولادت باسعادت منانے کے خصوصی انتظامات کئے۔
وزارت مذہبی امور نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اور اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنے کیلئے عید میلاد النبیۖ کے موقع پر مختلف تقریبات ترتیب دیں۔
اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی عالمی سیرت کانفرنس تھی جس میں قومی رہنما’ دانشور’ سفارتکار اور مندوبین نے شرکت کی۔
اس حوالے سے دیگر سرگرمیوں میں قرآن اور سیرت نمائش’ محفل نعت’ میلاد کے جلوس اور ملک بھر میں ہونے والے محافل میلاد شامل ہیں۔
تعلیمی اور مذہبی اداروں نے بھی میلاد کی تقریبات کا اہتمام کیا جبکہ عید میلاد النبیۖ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے شہروں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *