عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ نے تین روز کے دوران مجموعی طور پر 2987 کالز موصول کیں، جن میں سے 680 ایمرجنسی کالز پر فوری ریسپانس دیا گیا۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کالز میں غیر متعلقہ اور بے مقصد کالز کی تعداد بھی نمایاں رہی، تاہم ریسکیو ٹیمیں ہر لمحہ الرٹ
عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ نے تین روز کے دوران مجموعی طور پر 2987 کالز موصول کیں، جن میں سے 680 ایمرجنسی کالز پر فوری ریسپانس دیا گیا۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کالز میں غیر متعلقہ اور بے مقصد کالز کی تعداد بھی نمایاں رہی، تاہم ریسکیو ٹیمیں ہر لمحہ الرٹ رہیں اور شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کرتی رہیں۔
ایمرجنسیز کی تفصیل کے مطابق 153 روڈ ٹریفک حادثات، 473 میڈیکل ایمرجنسیز، 3 آگ لگنے کے واقعات، 12 کرائم کیسز، 18 فال کیسز جبکہ 21 دیگر ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے اربن آور رورل ایریہ میں اوسطاً 9 منٹ کے ریسپانس ٹائم کے ساتھ خدمات انجام دیں، جو کہ پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ریسکیو 1122 جھنگ نے عید کے تین دنوں میں مجموعی طور پر 719 مریضوں کو ریسکیو کیا، جن میں 410 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 291 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ افسوسناک طور پر 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ:
“ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے عید جیسے خوشی کے موقع پر بھی اپنی ذاتی خوشیوں کو پس پشت ڈال کر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی۔ یہ ہمارے جوانوں کی پیشہ ورانہ وابستگی اور جذبہ خدمت کا ثبوت ہے کہ وہ ہر لمحہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تیار رہتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ حقیقی ایمرجنسی میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے عید کے موقع پر اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھتے ہوئے فرائض سرانجام دیے اور یہ ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی خوشی ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *