728 x 90

عیشال فاطمہ کیس پولیس نے تین ملزمان خلیل الرحمن،عمیس اور محمد حسن کو گرفتار کرلیا

عیشال فاطمہ کیس پولیس نے تین ملزمان خلیل الرحمن،عمیس اور محمد حسن کو گرفتار کرلیا

پراسرار حالات میں ہسپتال میں دم توڑنے والی نوجوان لڑکی ایشال فاطمہ کے کیس میں جھنگ پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 جون کو پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک نوجوان لڑکی کو تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال

پراسرار حالات میں ہسپتال میں دم توڑنے والی نوجوان لڑکی ایشال فاطمہ کے کیس میں جھنگ پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 جون کو پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک نوجوان لڑکی کو تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال داخل کروایا گیا ہے جبکہ اسے ہسپتال پہنچانے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو تمام حقائق اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا حکم دیا۔پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے راتوں رات تین ملزمان خلیل الرحمٰن، محمد حسن اور عمیس کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ مزید زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔معلوم ہوا کہ ایشال فاطمہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پہلے ہی درج تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایشال فاطمہ اور ملزم خلیل الرحمٰن ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ ملزمان کے بیان کے مطابق لڑکی کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم واقعہ کے اصل محرکات اور تمام حقائق جاننے کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا ہے کہ کیس کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تمام شواہد، فرانزک رپورٹس اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کو مدنظر رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور تحقیقات کو مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ حقائق اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos