فرانس اور مصر نے مسلسل اسرائیلی حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ قاہرہ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کے ہمراہ جنگ بندی اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی پر زوردیا۔ فرانسیسی صدر نے کہاکہ وہ
فرانس اور مصر نے مسلسل اسرائیلی حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
قاہرہ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کے ہمراہ جنگ بندی اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی پر زوردیا۔
فرانسیسی صدر نے کہاکہ وہ غزہ اورمغربی کنارے سمیت اپنے وطن سے کسی کو بھی جبری بے دخل کرنے کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات عالمی قانون اور آئین کی کھلی خلاف ورزی اور پورے خطے کی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فرانس غزہ کی تعمیر نو کیلئے گزشتہ ماہ کی چار تاریخ کو عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ منصوبے کی حمایت کرتا ہے ۔
مصر صدر نے کہا دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ فلسطینیوں کو اپنے وطن سے جبری بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین حل کیئے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *