728 x 90

فریال تالپور کا سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت اور اُنکے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار

فریال تالپور کا سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت اور اُنکے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش اور اُنکے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد شہیدوں

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے سانحہ کارساز کی 18 ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش اور اُنکے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد شہیدوں کے خون اور ماؤں کے آنسوؤں سے سینچی گئی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، فریال تالپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ کارساز کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ثابتقدمی اور قربانی کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ان کے قافلے پر کیے گئے دہشتگردانہ حملے کے موقع پر اپنی قائد کے گرد ڈٹ کر کھڑے رہنے والے کارکنان نے ثابت کر دیا کہ گولیاں اور بارود جیالوں کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے۔ فریال تالپور نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور مشن کو بڑی جراَت و تدبر کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم بطور ساتھی یہ عہد کرتے ہیں کہ کوئی ظلم اور کوئی سازش ہمیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ فریال تالپور نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے آج یہ عہد کریں کہ ہم ایک پرامن، جمہوری اور منصفانہ پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، وہ پاکستان جس کا خواب قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دیکھا اور جس کے لیے سانحہ کارساز کے شہداء نے اُس المناک رات اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos