728 x 90

فیصل آباد روڈ نزد چنیوٹ موڑ پر امراض قلب کا ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر معظم وحید

فیصل آباد روڈ نزد چنیوٹ موڑ پر امراض قلب کا  ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر معظم وحید

جی ڈی اے ٹیم کے سرکردہ رہنماؤں حاجی شیخ وحید احمد، ڈاکٹر معظم وحید شیخ (سیکرٹری جم خانہ کلب جھنگ)، حاجی شیخ شیراز اکرم، شیخ وقار احمد ایڈووکیٹ، شیخ مکرم وحید، چوہدری عنصر، حاجی زین اشرف، شیخ خرم شفیق، شیخ ارباب صفدر، حسن خان ایڈووکیٹ اور شیخ ارسل وقار نے اپنے آبائی علاقہ یونین کونسل

جی ڈی اے ٹیم کے سرکردہ رہنماؤں حاجی شیخ وحید احمد، ڈاکٹر معظم وحید شیخ (سیکرٹری جم خانہ کلب جھنگ)، حاجی شیخ شیراز اکرم، شیخ وقار احمد ایڈووکیٹ، شیخ مکرم وحید، چوہدری عنصر، حاجی زین اشرف، شیخ خرم شفیق، شیخ ارباب صفدر، حسن خان ایڈووکیٹ اور شیخ ارسل وقار نے اپنے آبائی علاقہ یونین کونسل 86 محلہ بھبھرانہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران شیخ ندیم، شیخ عادل، شیخ شعیب، شیخ انیس، شیخ یعقوب، شیخ بلال (ملی شوز)، عابد مسعود، شیخ یاسر سمیت اہلیان علاقہ اور دوستوں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جی ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ “وعدوں سے تکمیل کا سفر جاری ہے، خدمت جی ڈی اے کا عزم ہے۔
ڈاکٹر معظم وحید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد روڈ نزد چنیوٹ موڑ پر ہارٹ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔یونین کونسل 86 بھبھرانہ میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے یوسی ہیلتھ سینٹر بنایا جا رہا ہے۔جھنگ میں شوکت خانم ہسپتال کے تعاون سے کینسر سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ ریڈ کریسنٹ جھنگ سٹی میں 70 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos