ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بیرکتار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص توانائی کے شعبے میں پاک ترکیہ تعاون کو بڑھانے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹرٹیجک تعاون کے لئے
ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بیرکتار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص توانائی کے شعبے میں پاک ترکیہ تعاون کو بڑھانے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسٹرٹیجک تعاون کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مشترکہ مقاصد اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں اشتراک عمل میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
ترکیہ کے وزیر الپ ارسلان بیرکتار نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور توانائی کے شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *