صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی قوت، جرات، صلاحیت اور ہر لمحہ تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ اظہار اُنہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں اُن سے ملاقات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی قوت، جرات، صلاحیت اور ہر لمحہ تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یہ اظہار اُنہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
صدرِ مملکت نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے افغان طالبان حکومت کے اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سکیورٹی صورتحال اور اس کے جواب میں پاکستانی افواج کے مؤثر اور بھرپور ردِعمل سے بھی آگاہ کیا۔
صدرِ مملکت نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور افغان سرحد پر سرحد پار حملوں کے فوری اور کامیاب دفاع پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر مکمل فخر ہے جو ہر چیلنج کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *