چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار انہوں نے لیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے دوران لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر
چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار انہوں نے لیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے دوران لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ بلقاسم حفتر سے ملاقات میں کیا۔
فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے تربیت، صلاحیت سازی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس سے پہلے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *