728 x 90

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس ،وزیراعظم ریاض میں موجود

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس ،وزیراعظم ریاض میں موجود

سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے

سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos