قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے آگاہ کیاگیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو سستی
قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے آگاہ کیاگیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو سستی اور معیاری اشیائ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ لہٰذا افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ضمن میں روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری رکھیں۔ سبزی و پھل منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *