قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت ڈینگی کے خاتمے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس بارے
قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت ڈینگی کے خاتمے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسران کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں جبکہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالہ سے احتیاطی و حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنرنے ہدایات جاری کیں کہ انڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے،مانیٹرنگ اور انسدادی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔مختلف علاقوں میں سپرے بھی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ کر نے کا عزم رکھتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ذاتی طور پر انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں، ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں مکمل طور پر سرویلنس کرائی جائے۔ انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *