اطلاعات و نشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، اسے قانون سازی کا استحقاق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظورہونے والے انتخابات دوسرا ترمیمی بل دوہزار چوبیس میں پہلے سے موجود ضوابط
اطلاعات و نشریات کے وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، اسے قانون سازی کا استحقاق ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظورہونے والے انتخابات دوسرا ترمیمی بل دوہزار چوبیس میں پہلے سے موجود ضوابط کو یکجا کیا گیا ہے جس کے تحت آزاد امیدواروں کو مخصوص مدت میں کسی جماعت میں شمولیت کرنا تھی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کے ذریعے اس ضابطے کو قانون میں تبدیل کیا انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت پارٹی بدلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ایک سوال کے جواب میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاملے کو انجام کی طرف لے جایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا ایجنڈا ہے۔
بنگلہ دیش کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔
شیخ حسینہ واجد اور پی ٹی آئی کا موازنہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں نے غیرملکی مداخلت طلب کی ،تقسیم کی سیاست پر یقین کیا اور بدعنوانی میں ملوث رہے۔
انہو ں نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد نے اس ملک سے مدد ملک کی جو غیر قانی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *