728 x 90

قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اسرائیل کے محاسبے کا مطالبہ

قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اسرائیل کے محاسبے کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر پر غیرقانونی اور بلاجواز اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کا محاسبہ کرے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر پر غیرقانونی اور بلاجواز اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کا محاسبہ کرے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک پر اسرائیل کی غیر قانونی اور بلااشتعال جارحیت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق علاقائی سلامتی وخودمختاری کے تحفظ کیلئے قطر کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos