728 x 90

قومی اداروں کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، عبدالعلیم خان

قومی اداروں کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، عبدالعلیم خان

وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد مہم کے ذریعے قومی اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوہے انہوں نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ اتحاد اور آگاہی پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کے

وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد مہم کے ذریعے قومی اداروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوہے انہوں نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ اتحاد اور آگاہی پر زور دیا۔

انہوں نے حکومت کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کی علامت ہیں اور قوم ہر طرح کے حالات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عبدالعلیم خان نے اس بات پر مزید روشنی ڈالی کہ کس طرح پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بڑے چیلنجز خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مسلسل قابو پایا ہے۔

سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ اور ریاست مخالف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos