رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ قومی استحکام اور مضبوطی کے لیے اتحاد اور یکجہتی انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے آج(اتوار) کو راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ قومی استحکام اور مضبوطی کے لیے اتحاد اور یکجہتی انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے آج(اتوار) کو راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کی جارحیت کا موثر اور بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کو برقرار رکھنے میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو ثابت کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *