728 x 90

ماحول دوست مہارتوں کے فروغ کیلئے تیز سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مصدق ملک

ماحول دوست مہارتوں کے فروغ کیلئے تیز سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مصدق ملک

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطوں کے وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ماحول دوست مہارتوں کو ترقی دینے کیلئے تیز ترین بین الاقوامی اورملکی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیلم میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ اجلاس کے دوران  مستحکم پاکستان کیلئے ماحول دوست مہارتوں کی تعمیر کے موضوع پر ایک تقریب

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطوں کے وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ماحول دوست مہارتوں کو ترقی دینے کیلئے تیز ترین بین الاقوامی اورملکی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بیلم میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ اجلاس کے دوران  مستحکم پاکستان کیلئے ماحول دوست مہارتوں کی تعمیر کے موضوع پر ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا کہ ماحولیات سے آگاہی افرادی قوت کے بغیر صاف توانائی اور کم کاربن استعمال کرتے ہوئے ترقی کی جانب عالمی منتقلی میں ترقی پذیر ممالک کے پیچھے رہ جانے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی استحکام ، توانائی کی منتقلی اور عالمی ماحولیاتی سرمایہ کاری تک رسائی کیلئے ماحول دوست مہارتوں کو ترقی دینا ضروری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos