ریسکیو 1122 جھنگ کی جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری ریسکیو 1122 جھنگ نے جولائی 2025 کے دوران شہریوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہوئے مجموعی طور پر 7558 ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس فراہم کیا۔ ماہ بھر میں ریسکیو ٹیم نے مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 9131 افراد کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل
ریسکیو 1122 جھنگ کی جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری
ریسکیو 1122 جھنگ نے جولائی 2025 کے دوران شہریوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہوئے مجموعی طور پر 7558 ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس فراہم کیا۔ ماہ بھر میں ریسکیو ٹیم نے مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 9131 افراد کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل کیا جن میں 6630 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ بدقسمتی سے 104 افراد جاں بحق ہوئے۔ ماہ جولائی کے دوران روڈ ٹریفک حادثات 862،میڈیکل ایمرجنسیز: 5829،آگ لگنے کے واقعات: 25،کرائم ایمرجنسیز: 127، جبکہ ڈوبنے کے کیسز4 رپورٹ ہوئے،جبکہ اس کے علاوہ711 دیگر ایمرجنسیز بھی ہوئیں،ریسکیو 1122 نے یومیہ اوسطاً 243.81 ایمرجنسی کالز کا رسپانس دیا۔ اوسط رسپانس ٹائم 8.89 منٹ رہا
کل موصول شدہ فون کالز کی تعداد 32993 رہی جن میں سے21673دیگر کالز تھیں۔ 3747 کالز معلومات حاصل کرنے کے لیے کی گئیں۔ 15رونگ کالز تھیں،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ
“ریسکیو 1122 جھنگ عوامی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ ہماری ٹیم ہر قسم کی ایمرجنسی میں بروقت رسپانس اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ 1122 پر صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں۔ غیر ضروری، فضول اور رونگ کالز نہ صرف وسائل کا ضیاع ہیں بلکہ کسی ضرورت مند کے لیے تاخیر کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ آئیے مل کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون کریں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *