728 x 90

ماہ مئی میں ریسکیو 1122 جھنگ کا شاندار رسپانس، 7,868 ایمرجنسیز پر امدادی کارروائیاں، 7,935 افراد کو مدد فراہم

ماہ مئی میں ریسکیو 1122 جھنگ کا شاندار رسپانس، 7,868 ایمرجنسیز پر امدادی کارروائیاں، 7,935 افراد کو مدد فراہم

جھنگ: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 31,942 فون کالز موصول ہوئیں۔ ان میں 7,868 ایمرجنسی کالز جبکہ باقی معلوماتی، غیر متعلقہ، ڈراپ اور رونگ کالز شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 18,850 غیر

جھنگ: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 31,942 فون کالز موصول ہوئیں۔ ان میں 7,868 ایمرجنسی کالز جبکہ باقی معلوماتی، غیر متعلقہ، ڈراپ اور رونگ کالز شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 18,850 غیر متعلقہ اور ڈراپ کالز، 5,214 معلوماتی کالز اور 10 رونگ کالز موصول ہوئیں۔

ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ مئی کے دوران مجموعی طور پر 7,868 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کیا۔ ان ایمرجنسیز میں 1,050 روڈ ٹریفک حادثات، 6,088 میڈیکل ایمرجنسیز، 36 آتشزدگی کے واقعات، 146 جرائم، تشدد اور فائرنگ کے واقعات، 4 ڈوبنے کے واقعات، ایک عمارت گرنے کا واقعہ، 155 بلندی سے گرنے کے واقعات اور 388 دیگر متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 جھنگ کا شہری اور دیہی علاقوں میں اوسط رسپانس ٹائم 9.44 منٹ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ روزانہ ایمرجنسیز کی اوسط تعداد 253.81 رہی۔ یہ اعداد و شمار ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے کی مسلسل فعالیت اور تیاری کو ظاہر کرتے ہیں۔

ماہ مئی کے دوران ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 7,935 افراد کو امداد فراہم کی۔ ان میں 4,533 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 3,258 مریضوں اور زخمیوں کو مزید علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات اور ایمرجنسیز کے دوران 144 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ امدادی خدمات کے ذریعے متعدد قیمتی جانوں کو بھی بچایا گیا اور متاثرین کو فوری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار دن رات عوام کی جان و مال کے تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری، فضول اور رونگ کالز سے گریز کریں تاکہ حقیقی ایمرجنسیز میں فوری اور مؤثر رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، محتاط ڈرائیونگ اور حفاظتی تدابیر اختیار کرکے روڈ حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos