متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے یہ اُن کا پاکستان کا پہلاسرکاری دورہ ہوگا۔ وزراء اوراعلیٰ حکام
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کررہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے یہ اُن کا پاکستان کا پہلاسرکاری دورہ ہوگا۔ وزراء اوراعلیٰ حکام پرمشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا۔
دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریںگے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے
علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *