سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب / صدر ہلالِ احمر پنجاب اور میاں محمد حنیف (ستارۂ امتیاز) چیرمین ہلالِ احمر پنجاب کی ہدایات پر محبوب قادر شاہ، سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پنجاب نے ضلع جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے موضع پیر عبدالرحمن اور اطراف کے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 500
سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب / صدر ہلالِ احمر پنجاب اور میاں محمد حنیف (ستارۂ امتیاز) چیرمین ہلالِ احمر پنجاب کی ہدایات پر محبوب قادر شاہ، سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پنجاب نے ضلع جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے موضع پیر عبدالرحمن اور اطراف کے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 500 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن اور مچھر دانیوں کی تقسیم کی گئی۔ ہلالِ احمر پنجاب ہر مشکل میں سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اس موقع پر محبوب قادر شاہ، سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پنجاب کا کہنا تھا کے ہلالِ احمر پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو کم کرنا ہمارا انسانی اور اخلاقی فرض ہے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خشک راشن اور مچھر دانیاں فراہم کرنا اسی عزم کا تسلسل ہے۔ ہماری امدادی سرگرمیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں اور ہم ان کو مزید بڑھا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں تک ریلیف پہنچایا جا سکے۔ میں اپنے رضاکاروں اور امدادی ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو دن رات خدمتِ انسانیت میں مصروف ہیں۔ انشاءاللہ ہلالِ احمر پنجاب کی یہ کاوشیں اُس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام سیلاب متاثرین اپنے اپنے گھروں کو لوٹ نہیں جاتے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *