خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

محرم الحرام: جھنگ پولیس کے سخت حفاظتی اقدامات، فورتھ شیڈول افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

ڈی پی او ساجد حسین نے ضلع بھر میں ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تھانوں میں روزانہ حاضری اور…

محرم الحرام: جھنگ پولیس کے سخت حفاظتی اقدامات، فورتھ شیڈول افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

ڈی پی او ساجد حسین نے ضلع بھر میں ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تھانوں میں روزانہ حاضری اور مسکنوں پر موجودگی لازمی قرار،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساجد حسین محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات پر مکمل فوکس کئے ہوئے ہیں گزشتہ روز ڈی پی او نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی طرف سے معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد بھجوائی گئی سفارشات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی کی طرف سے ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات جاری کئے گئے ان پر عمل درآمد ضروری، ناگزیر اور قانون کا تقاضا ہے،جن افراد کی مجاز اتھارٹی کی طرف سے ضلع بندی کی گئی ہے وہ کسی بھی صورت ضلع میں داخل نہیں ہو سکیں گے،اسی طرح جن افراد کی زبان بندی کی گئی ہے وہ ضلع میں کسی قسم کا کوئی خطاب یا تقریر نہیں کر سکیں گے،اگر ضلع بندی کی لسٹ میں شامل شخص ضلع میں داخل ہوا،زبان بندی کی لسٹ میں شامل شخص نے ضلع میں کسی مقام پر خطاب کیا اور اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی نہ ہوئی تو ذمہ دار پولیس افسران کے فوری خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی ہو گی،ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ ضلع بندی اور زبان بندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اشخاص کے میزبانوں کے خلاف بھی سہولت کاری کرنے پر قانونی کاروائی ہو گی

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں