728 x 90

محرم الحرام میں امن، اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عزم، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس

محرم الحرام میں امن، اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عزم، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی مشترکہ زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی مشترکہ زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مذہبی رہنماؤں، امن کمیٹی کے اراکین، ضلعی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، رواداری، برداشت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور مجالس و جلوسوں کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ حساس مقامات کی کڑی نگرانی، موثر گشت، داخلی و خارجی راستوں کی مانیٹرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں شریک علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر، نفرت آمیز مواد اور افواہوں کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رہے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ اور تیار رہیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos