728 x 90

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر اور پاک آرمی کے افسران کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر اور پاک آرمی کے افسران کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے جھنگ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور پاک آرمی کے افسران کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ,محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کو

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے جھنگ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور پاک آرمی کے افسران کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ,محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور پاک آرمی کے افسران کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سٹی و صدر سرکل کے ممبران امن کمیٹی، لائسنس داران، جلوس و مجالس کے منتظمین اور پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا، ممکنہ چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کا فروغ ناگزیر ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان مخالف قووتوں کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ایک مثبت پیغام دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جھنگ پولیس محرم الحرام میں قیام امن کے لیے مکمل طور پر پرعزم اور تیار ہے، اور کسی بھی قسم کی شرانگیزی یا فساد کی کوشش کو سختی سے کچلا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔ عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، لہٰذا تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔اجلاس میں تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران ہم آہنگی برقرار رکھنے، باہمی احترام کے فروغ اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos