وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے کی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد، سوشواکنامک رجسٹری کے حوالے سے ٹیموں کی کار کردگی اور پلس پراجیکٹ کے حوالے سے ریونیو افسران کی کار کردگی کا جائزہ لینے سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی پر بریفنگ لی ۔انہوں نے ستھر اپنجاب کے افسران کو صفائی آپریشن مزید تیز کرنے ،بیوٹیفکیشن کی اسکیموں پر کام کی پیشرفت و محکمہ ہائی وے کے افسران کو کرب سٹونز ولائن مارکنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ محکمہ صحت کے افسران سے کیتھ لیب کے قیام کے حوالے سے جاری کام اور مراکز صحت پر طبی سہولیات بارے دریافت کیا گیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *