728 x 90

محکمہ فوڈ جھنگ میں 85 لاکھ روپے مالیت کی گندم میں مبینہ خرد برد، فوڈ افسران اور فلور مل مالک کے خلاف مقدمہ درج

محکمہ فوڈ جھنگ میں 85 لاکھ روپے مالیت کی گندم میں مبینہ خرد برد، فوڈ افسران اور فلور مل مالک کے خلاف مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ جھنگ میں تقریباً 85 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری گندم میں مبینہ خرد برد کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جھنگ نے کارروائی کرتے ہوئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ایک نجی فلور مل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز

ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ جھنگ میں تقریباً 85 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری گندم میں مبینہ خرد برد کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جھنگ نے کارروائی کرتے ہوئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ایک نجی فلور مل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل ظفر چٹھہ کے ویژن کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جھنگ محمد سرفراز وڑائچ نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کروایا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق جمیل گجر (ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر)، آصف علی (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر)، اورنگزیب جہانگیر (فوڈ انسپکٹر) اور سرفراز فلور ملز جھنگ کے مالک سرفراز پر الزام ہے کہ انہوں نے محمد عباس چیمہ کے نام پر جاری کی گئی سرکاری گندم میں ملی بھگت سے تقریباً 85 لاکھ روپے کی خرد برد کی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جس کے دوران ریکارڈ، اسٹاک رجسٹرز، گندم کی ترسیل اور فلور ملز سے متعلق تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام صوبے میں کرپشن کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے، اور کسی بھی سرکاری عہدیدار کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos