728 x 90

محکمہ قانون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سےنیا آرڈیننس جاری کر دیا، نئے جرمانے اور سزاؤں پر فوری اطلاق ہوگا، سعید اختر دھولکہ

محکمہ قانون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سےنیا آرڈیننس جاری کر دیا، نئے جرمانے اور سزاؤں پر فوری اطلاق ہوگا، سعید اختر دھولکہ

پنجاب محکمہ قانون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے مطابق نئے قانون کے تحت ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سزائیں نافذ ہوں گی۔ آرڈیننس کے

پنجاب محکمہ قانون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کے مطابق نئے قانون کے تحت ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سزائیں نافذ ہوں گی۔

آرڈیننس کے مطابق:

  • تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2000 روپے اور کار کو 5000 روپے جرمانہ ہوگا۔
  • ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2000 روپے اور تھری ویلر کو 3000 روپے جرمانہ ہوگا۔
  • اسی خلاف ورزی پر کار پر 5000 روپے، 2000 سی سی گاڑیوں پر 10000 روپے اور 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 15000 روپے جرمانہ ہوگا۔
  • اوور لوڈنگ پر تھری ویلر کو 3000 روپے اور 2000 سی سی سے کم گاڑیوں کو 5000 روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو 10000 روپے اور ٹریلر کو 15000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
  • دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر بھی سخت کارروائی ہوگی: موٹرسائیکل 2000 روپے، تھری ویلر 3000 روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ 15000 روپے جرمانہ ادا کرے گی۔
  • بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
  • اوور اسپیڈنگ پر جرمانوں میں 300 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
  • ون وے کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔
  • کم عمر ڈرائیونگ کی سزا دگنی کر دی گئی، والدین بھی ذمہ دار ہوں گے۔
  • پیلی یا جعلی نمبر پلیٹ پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
  • دوبارہ خلاف ورزی پر اضافی جرمانے لاگو ہوں گے، جبکہ نان اسٹینڈرڈ شیشوں پر 6 ماہ تک قید ہو سکتی ہے۔
  • گاڑی کی رجسٹریشن اور دستاویزات ساتھ نہ رکھنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
  • چالان سسٹم مکمل طور پر الیکٹرانک کر دیا گیا ہے۔
  • گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کے لیے بھی سیٹ بیلٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غفلت، لاپرواہی یا قانون شکنی کی صورت میں اب بھاری جرمانے اور سزائیں ملیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos