حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر معمولی کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے نتیجے میں 18 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے، جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان جھنگ پولیس
حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر معمولی کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے نتیجے میں 18 منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے، جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان جھنگ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 18 کلوگرام سے زائد چرس اور 65 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
“منشیات فروشوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا، اور ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔”
ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ منشیات کے خلاف جاری مہم میں پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں، تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *