728 x 90

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کریں گے،دفتر خارجہ

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کریں گے،دفتر خارجہ

 دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کی دلچسپی کا خیر مقدم کریگا۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسئلہ کے حل کیلئے سفارتکاری کی راہ اپنانا

 دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کی دلچسپی کا خیر مقدم کریگا۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسئلہ کے حل کیلئے سفارتکاری کی راہ اپنانا چاہتا ہے اور بھارت کو بھی اس بارے میں کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کے سوا کوئی رابطے نہیں ہیں۔

شفقت علی خان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مقامی حکام کی جانب سے پابندی عائد کی گئی کتب کے منصفین ARUNDHATI ROY اور مولانا ابوالاعلی امودودی کے حوالے سے کہا کہ یہ کشمیر میں ظالمانہ اور غیرقانونی بھارتی کارروائی کی ایک اور مثال ہے ۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں امریکہ کے ساتھ پاکستان کے قیمتی قدرتی وسائل یا ملک کے قومی مفادات پر سمجھوتے کے حوالے سے کسی بھی خفیہ معاہدے کو مستردکردیا۔

شفقت علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شورش افغانستان سے ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کو پروان چڑھانے کے معاملے کی جانب افغان حکام کی توجہ دلائی ہے ا نہوں نے کہاکہ ایک مستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے ۔

ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ روس ، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نہایت اہم ترجیح ہے اور دونوں ملک اپنے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos