امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل کو اس کی روح کے مطابق نفاذ کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے
امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل کو اس کی روح کے مطابق نفاذ کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے مسلح گروپوں کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر روزانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کی سلامتی کی جنگ لڑرہا ہے اور عالمی برادری بالخصوص امریکہ اور مغربی دنیا کو اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوناچاہیے ۔
افغانستان میں امریکہ کے چھوڑے ہوئے اربوں ڈالر مالیت کے اسلحے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار عسکریت پسند عناصر کے ہاتھوں لگ گئے ہیں جو انھیں پاکستانی فورسز اور شہریوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے افغانستان سے یہ ہتھیار واپس لینے کی ضرورت پر زوردیا ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *