728 x 90

معذور شہری کے ساتھ ناروا سلوک پر ٹریفک وارڈن کو آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے معطل کردیا

معذور شہری کے ساتھ ناروا سلوک پر ٹریفک وارڈن کو آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے معطل کردیا

معذور شہری کے ساتھ ٹریفک وارڈن کے نامناسب رویّے کی ویڈیو سامنے آنے پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد، سہیل اختر سکھیرا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے معذور شہری

معذور شہری کے ساتھ ٹریفک وارڈن کے نامناسب رویّے کی ویڈیو سامنے آنے پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد، سہیل اختر سکھیرا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے معذور شہری سے خود ملاقات کر کے اس کی دلجوئی کی اور اسے یقین دلایا کہ پولیس فورس میں ایسے رویّوں کی کوئی گنجائش نہیں۔اس موقع پر ڈی پی او نے معذور شہری کو ہیلمٹ دیتے ہوئے اسے ٹریفک قوانین کی پاسداری کی بھی ہدایت کی۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمزور اور ناتواں طبقات کے ساتھ نرمی، تعاون اور احترام کو بنیادی اصول بنایا جائے۔ہر شہری کی عزتِ نفس مقدم ہے کسی صورت تضحیک یا غیر اخلاقی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا فرض صرف قانون کا نفاذ نہیں بلکہ معاشرے کے کمزور ترین فرد کا سہارا بننا بھی ہے۔ اس نوعیت کے واقعات کی مکمل تفتیش کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos