وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تمام معاشی اشاریے مثبت رجحانات دکھا رہے ہیں اور اب معیشت استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے آج (پیر کی ) سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، پالیسی ریٹ
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تمام معاشی اشاریے مثبت رجحانات دکھا رہے ہیں اور اب معیشت استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے آج (پیر کی ) سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے جبکہ برآمدات اور سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ سب وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم کی مشترکہ کوششوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اتحادی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کل حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بیس ارب روپے کے بڑے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *