728 x 90

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مسئلہ کشمیر پر پالیسیوں کے تسلسل پر زوردیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں یوم حق خودارادیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعے کے بعد سے مسئلہ کشمیر دنیا کی

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مسئلہ کشمیر پر پالیسیوں کے تسلسل پر زوردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں یوم حق خودارادیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعے کے بعد سے مسئلہ کشمیر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اوریہ اس کے حل کیلئے ایک اہم موقع ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے بے مثال جرات وبہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں بھارتی مظالم سے آزادی ملے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کی تحریک ان کی اپنی ہے اور ان کا حق خودارادیت عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے اور اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد کو کسی بھی صورت دبایا نہیں جاسکتا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos