صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ ریاست پاکستان اپنے امن، استحکام اور علاقائی سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ صدرمملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکیوں سے مرعوب ہوگا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ ریاست پاکستان اپنے امن، استحکام اور علاقائی سا لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
صدرمملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکیوں سے مرعوب ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مادر وطن کی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے آج پاکستانی قوم اور ہماری بہادر مسلح افواج ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی جوابی صلاحیت ہمہ گیر، بروقت اور فیصلہ کن ہے اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھرپور استعدادرکھتی ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے پاکستان کے امن کو کمزوری سمجھا تو اسے سخت جواب ملے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور پاکستان کی مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی صورت ملک کے امن اور تحفظ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *